6 جون 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے کہا ہےکہ یمن کے عوام کو اپنے جائز مطالبات منوانے کے لۓ بھاری قیمت چکانا پڑی ہے۔

ابنا: رامین مہمان پرست نےکہا ہے کہ یمنی عوام اپنے جائز مطالبات کو پیش کرنے کے لۓ حالیہ مہینوں میں سیاسی اور سماجی میدان میں سنجیدگی کے ساتھ شریک رہے اور ان کو اپنے جائز مطالبات منوانے کے لۓ بھاری قیمت ادا کرنا پڑی ہے ۔ وزارت خارجہ کےترجمان نے مزید کہا کہ یمن کی صورتحال سے پتہ چلتا ہےکہ یمن کے عوام کے مطالبات کو پورا نہیں کیا گيا بلکہ اس سلسلے میں تشدد سے کام لیا گیا ہے۔ مہمان پرست نے اس امید کا اظہار کیا کہ یمن کے تمام طبقات خاص کر سیاسی جماعتیں ، قبائلی عمائدین ، اہم شخصیات اور دانشور ہوشیاری اور اتحاد سےکام لیتے ہوۓ اپنے قانونی حقوق کے حصول اور مطالبات منوانے کے لۓ آگے کی جانب قدم بڑھائيں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت